حیدرآباد۔6۔فروری(اعتماد نیوز)مصر کے فوجی جنرل عبد الفتح السیسی نے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔ کویت کے ایک مشہور اخبار السیاسۃ کے تازہ رپورٹ کے مطابق اپریل میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ سابق حکومت پر
عوامی مایوسی کے بعد وہ عوام کے منشا کے مطابق خدمت کرنے تیار ہیں۔ اور وہ اس انتخاب میں کامیابی حاصل کرینگے۔واضح رہے کہ عبد الفتح السیسی نے پہلی مرتبہ ملکی جمہوریت میں عوامی منتخب صدر محمد المرسی کو حکومت سے بے دخل کرنے کے بعد عالمی شہرت حاصل کی۔اور انہوں نے پہلی مرتبہ اس انداز میں اپنی خواہش کا اظہار کیا۔